گلگت کے منفی درجہ حرات میں فٹسال میچ

سلطان آباد فٹسال سیزن 6 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کیلبرون انٹرنیشنل کی ٹیم سیزن چھ کاچیمپیئن بن گیا۔منفی درجہ حرارت میں بھی میچ دیکھنے لوگوں کا سمندر امڈ آیا۔گلگت کے علاقے سلطان آباد میں جاری فٹسال سیزن چھ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ منفی درجہ حرارت میں ایک مہینے سے جاری سیزن کے فائنل میچ کیلبرون انٹرنیشنل اورپنیال شوٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ کیلبرون انٹرنیشنل کا سیزن چھ کے چیمپیئن بننے کے بعدروایتی دھن پر رقص کیا گیا ۔ تقریب کی شروعات خوبصورت میوزیکل شو سے ہوئی جس میں گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ دیسی دھنوں پر مہمانان اورشائقین جھوم اٹھے۔ سخت سردی کے باوجود فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کا سمندر امڑ آیا ۔ ایک مہینہ تک جاری سیزن میں گلگت ڈویژن سے64 ٹیمیں نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں