بھارتی کرکٹر اور کوچ کے 23 سالہ بیٹا آریان جنس تبدیل کروانے کے بعد اب عنایہ بن گیا. ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی میں انہیں گیارہ ماہ کا عرصہ لگا اپنی تبدیلی پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے .بھارتی میڈیاکے مطابق پیدائشی طو ر پر لڑکا پیدا ہونے والے آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی شروع کی اور اب انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کی ہے.عنایہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے 11 ماہ کے بعد وہ مکمل خوشی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔عنایہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں .چھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کرنے کے بعد انہوں نے کافی توجہ حاصل کی تھی