ویڈیو بیان پربشری بی بی کیخلاف چار مقدمات درج

ویڈیو بیان کے معاملے کے بعد بشریٰ بی بی کے خلاف تین مقدمات درج ہوگئے جن میں ڈی جی خان ،راجن پور اور لیہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ1885 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کیخلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہےبشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے خلاف راجن پور تھانہ محمد پور گم والا میں حاکم نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضلع لیہ میں سٹی تھانے میں سہیل اشفاق نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں