گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کی ترجمان کو برطرف کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی معاون خصوصی اور بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی کو متنازع انٹرویو دینے پر برطرف کردیا.وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا.مشال یوسفزئی نےتصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پرمجھےڈی نوٹیفائی کردیاگیاہے . مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا. اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی.مشال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب بانی پی ٹی آئی ن عمران خان نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹتیں. واضح‌رہے کہ شال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں