گیانا کا تیل کی آمدنی سے ہر شہری کو ایک لاکھ 32 ہزار روپے دینے کا اعلان

جنوبی امریکی ملک گیانا نے تمام 18 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو فی کس ایک لاکھ گیانیز ڈالرز دیےجانے کا اعلان کیا ہے اس حیرت انگیز پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے گیانا کے صدر عرفان علی نےملک میں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم افراد کو بھی یہ رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جنوبی امریکی ملک گیانا نے خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے .گیانا کے جو شہری بیرون ملک مقیم ہیں، وہ بھی اس کے حقدار ہوں گے مگر انہیں یہ رقم لینے کے لیے اپنے وطن واپس آنا ہوگا۔2015 میں خام تیل کے ذخائر کی دریافت نے گیانا کی قسمت بدل ڈالی اور اب وہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔پہلے حکومت کی جانب سے اپنے ملک کے ہر گھرانے کو 2 لاکھ گیانیز ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر پھر چند شہریوں کے خدشات پر اس میں تبدیلی کی گئی۔گیانا کی معیشت میں تاریخی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور اس کے حجم میں 5 سال کے دوران 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں