حماس کا ٹرمپ سے اسرائیل کی اندھی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

حماس کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں ٹرمپ کے لیے 5 نکات پیش کیے ہیں جن میں صیہونی قبضے کی اندھادھند حمایت ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہرائیں . نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں ہمارا موقف فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور ان کے منصفانہ مقصد سے متعلق اس کے موقف اور عملی رویے پر منحصر ہے.تنظیم کا کہنا ہے ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے سے قبل کہا تھا۔ وہ غزہ جنگ چند گھنٹوں میں رکوا دیں گے۔ امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں کہتے رہے ہیں وہ مشرق وسطیٰ کو پائیدار امن کی طرف لوٹتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے تحت جانچیں گے.حماس نے لبنان میں جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صہیونی حکومت کی فوجی امداد اور سیاسی تعاون فراہم کرنا بند کرے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو تسلیم کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں