لندن میں نواز شریف کا بیٹا حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا ۔حسن نوازکوبرطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیاگیا۔ ابھی تک حسن نواز یا مسلم لیگ ن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے مطابق حسن نواز کو کیس نمبر سکس نائن فورکے کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔یوکے گزٹ میں شائع ہونے والے بینکرپسی آرڈر کے مطابق مذکورہ کیس پچیس اگست دوہزار تئیس کو عدالت میں فائل کیا گیا تھا۔ اور دیوالیہ قرار دینے کا حکم انتیس اپریل دوہزار چوبیس کو جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں