ناران اور آگے کے تمام پرفضا مقامات کو سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا۔ اس سال کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا۔وادی ناران اور آس سے آگے تمام سیاحتی مقامات کو باقاعدہ سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا۔وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں .کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ناران میں تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند ہوگئے ہیں بجلی کی ترسیل بھی معطل ہو چکی ہے پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ بھی بند ہوچکی ہے.واضح رہے کہ ناران اور بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں رات کو درجہ حرارت منفی تین سے پانچ سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور سفر کرنا انتہائی خطر ناک ہوتا ہے.