انسان ہوں یا فرشتے مذاکرات کریں گے. عمر ایوب

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے مذاکرات کریں گے تاہم مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شرو ع ہوگی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہمارا وقت قانون سازی کے لیے صرف ہونا چاہیے لیکن ہمارا پورا وقت عدالتوں میں بے بنیاد کیسز میں ضائع کیا جارہا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو 13 دسمبر کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے.ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں