توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسپیشل کورٹ سینٹرل وناسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشر ی بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی.اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی.اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔اسپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کرسنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ توشہ خانہ دو کیس میں 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں