عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ مہم چلائی جائے گی.ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں انہوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے .جمعرات کی شب عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ وہ ترسیلاتِ زر محدود کریں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اور دوسرے مرحلے میں اس سے بھی آگے جائیں گے۔بیان میں کہ گیا ہے کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چکی ہے. ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں اور پُرامن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے۔ ہمارے سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں۔ سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنی چاہیے۔عمران خان کے اکاؤنٹ پر جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم 13 دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے۔ اس اجتماع میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں