عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری

عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ذرائع کے مطابق 6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔جبکہ تاحالہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔واضح رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 6 مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں