راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی،انھوں نے کہا یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے. انہوں نے کہا کہ فائنل کال اتنی شدید ہوگی شاید مریم نواز اپنی واپسی موخر کردیں .دریں اثناء اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، بانی نے کہا کہ نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان بھراور پوری دنیا میں ہوگا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ جب کہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔فیصل چوہدری کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے اور ہمارامینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔