جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو چالان کی نقول تقسیم کردیں.تاہم عمران خان ے صحت جرم سے انکار کر دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نقول فراہمی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے، فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں ، دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی