ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر یہ ہدایت دی گئی۔مرکزی قیادت نے خود کو بشریٰ کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔بشریٰ بی بی کسی بھی معاملے پر پہلے بانی یا پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گی۔ وہ چوبیس نومبر کے احتجاج میں شریک ہوں گی مگر مرکزی کردار نہیں ہوگا۔پارٹی قیادت نے ان کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا موقف ہے ایڈٹ کے بعد پیغام اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اتنی بڑی غلطی کیسے نظرانداز ہوئی۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی نے مشال یوسف زئی کے ذریعے بانی تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی تھی مگر انھیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی.