بشریٰ بی بی کا کام صرف رہنماؤں تک پیغام رسانی ہے ّعمران خان

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھ کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ حصہ لیں گی بشریٰ بی بی کا کام صرف عمران خان کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا بشریٰ بی بی کے ذریعے پارٹی رہنماؤں تک پیغام رسانی کی گئی۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، جب ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق سوال پر علی محمد خان کا کہنا تھا احتجاج کے لیے اسلام اباد میں جگہ کا تعین لیڈرشپ کرے گی۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان نے کہا نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی افسراستعفیٰ دیں ان کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں