علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے کہاکہ پاکستان کی عوام کے لئے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ آپ اس لاقانونیت کے خلاف گھروں سے نکلیں.علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ نہ ہمارے ادارے ہیں، نہ عدلیہ کچھ کر رہی ہے اب عوام کو اپنے فیصلوں کے کئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا. ان کے مطابق وکلاء کے لئے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ مشرف دور بھی وکلاء نے تحریک چلائی تھی اب تو اانہوں نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر قبضہ کر لیا ہے اب آپ تحریک کیوں نہیں چلا رہے .ان کا مذید کہنا تھا کہ ابانی پی ٹی نے کہا کہ جب جنرل یحیٰٰی خان تھا اور ایسٹ پاکستان میں بھی یہی کیا گیا تھابنگلہ دیش کے لوگ میں پاکستان سے آزادی نہیں بلکہ اپنے ووٹ کا حق مانگ رہے تھے.ہفتہ کے روز جو ہمارا پروگرام ہے وہیں پر اگلا لائحہ عمل دیں گے