عمران خان رواں ماہ ہی رہا ہوجائیں گے.لطیف کھوسہ کا بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان جلد جیل سے باہر ہونگے.پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 24 نومبر کو لوگ جس طرح نکلیں گے، وہ ان لوگوں کےلیے بڑا دھچکا ہوگا، اور عمران خان اسی ماہ رہا ہوجائیں گے۔سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ جو غلط فہمی میں ہیں، وہ 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے. اول تو 24 نومبر سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوجائے گا ورنہ ہم 24 نومبر پر قائم ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی.

اپنا تبصرہ لکھیں