بھارت کا پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار

بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے اور امکان ہے کہ کچھ میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔بی سی سی آئی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ وہ میچ ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلنا چاہتے ہیں اور دبئی میں ان بلیو پر مشتمل فکسچر کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہےواضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں