وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ اور بیرسٹر گوہر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا.انہوں نے بیرسٹر گوہر کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں اور دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں.وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیلاروس کے وفد کی 24 سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی.گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں