عالمی فوجداری عدالت کے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری

عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری عالمی فوجداری عدالت نے جاری کیے ہیں عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ میں جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان جنگی جرائم میں بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا اور قتل سے انسانیت کے خلاف جرم، ظلم و ستم اور دیگر غیر انسانی اقدامات کے مرتکب ہوئے. نتن یاہو اور یواو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں.اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ نے آئی سی سی کے اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسےانصاف اور انسانیت کے لیے ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اِس فیصلے نے ’جمہوریت اور آزادی پر دہشت گردی اور برائی کو ترجیح دی ہے۔جبکہ اس فیصلے کو حماس، فلسطینی اسلامی جہاد اور غزہ کے عام شہریوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔حماس نے اپنے فوجی کمانڈر محمد دیف کے وارنٹ کے اجرا پر تبصرہ کیے بغیر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ سمیت کل 124 ممالک آئی سی سی کے دستخط کنندگان ہیں تاہم ان میں امریکہ، روس، چین اور اسرائیل شامل نہیں ہیں۔امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کیرین جان پیئر کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں کرے گا

اپنا تبصرہ لکھیں