اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہوگئی ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انیس سو چوہتر کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج نے بفرزون میں داخل ہوکر گولان کی پہاڑیوں پر شام کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ اور رات گئے صیہونی طیاروں نے شام کے متعدد مقامات پر بمباری کی۔وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے شام کے ساتھ انیس سو چوہتر کا معاہدہ ختم کردیا۔ کسی دشمن طاقت کو اپنی سرحد پر پنپنے نہیں دیں گے.اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو گولان پہاڑیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم بفر زون پر قبضے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی افواج کو گولان ہائٹس میں ایک بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے .