اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل دوسو کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر نے کے بعد نیم برہنہ کر دیا۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دیے۔گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جن میں ایک بچے کو بھی ساتھ دیکھا گیا، جنہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا، اور صیہونی فوجی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔