سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا۔ اب اگرعمران خان کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا.فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں. بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے بول رہا تھا اس لیے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے. اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اب قانون سےنہیں بچ سکتا۔