بچے پیدا کرنے کے لئے جاپان نے ہفتے میں تین دن چھٹی کا اعلان کردیا

جاپان میں آبادی بڑھانے کیلئے حکومت کا انوکھا فیصلہ کرلیا . ہفتے میں تین دن چھٹی کے پالیسی کی منظوری دیدی جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی شہری حکومت نے ملک میں کم شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے. جس کے تحت ملازمین کو ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ٹوکیو کی گورنر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال اپریل سے میٹروپولیٹن حکومت کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی کا اختیار دیا جائے گا جاپان میں بزرگوں کی آبادی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ جاپان میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی بتائی جارہی ہے. یہ اقدام جاپان میں شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے. جاپان کی وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے مطابق، گزشتہ سال جاپان میں فرٹیلٹی ریٹ1.2 رہا جو آبادی کے استحکام کے لیے مطلوبہ کم از کم 2.1 فرٹیلٹی ریٹ سے بہت کم ہے۔گزشتہ سال جاپان میں صرف 7 لاکھ 27 ہزار 277 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیاجو وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق کم شرح پیدائش کی علامت ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ جاپان میں دفتروں میں مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے کا رجحان ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو اکثر اپنے کریئر اور ماں بننے کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں