مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور

بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی نے کثرت سے رائے سے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کے حق میں قرار داد منظور کرلی بی جے پی نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔بی جے پی کے ارکان نے شیخ خورشید سے آرٹیکل تین سو ستر کی بحالی کا مطالبہ کرنے والا پوسٹر چھیننے کی کوشش کی جس پر ارکان آپس میں لڑ پڑے منظور ہونے والی قرارداد میں بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایوان میں میں نعرے بازی شروع کردی بی جے پی ممبران نے قرار دار کو بھارت دشمن قراردیا اورحکمران جماعت نیشنل کانفرنس پر جموں و کشمیر میں پاکستان اور دہشت گردوں کے ایجنڈے پر عمل درآمدکا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کے ارکان نے بھارت ماتا کی جے، جے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے بھی لگائے اور قرار دار کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی حکومت نےپانچ اگست دوہزار انیس میں کشمیر کو بھارت کے آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں