9 مئی کیس میں مراد سعید،اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 رہنما اشتہاری قرار

نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نےآٹھ روپوش پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے.انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی جس میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی

اپنا تبصرہ لکھیں