سپریم کورٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی جبکہ سپریم کورٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی ہے۔اسی طرح سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرےگا۔