نجی ٹیوی کے لائیو شو کے دوران اداکارہ مشی خان کی سلیفی لینے کی وڈیو وائرل ہوگئی .مشی خان شو کے دوران صوفے پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور صوفے سے نیچے آگریں جب کہ اس دوران ان کے ہاتھ میں پکڑا موبائل فون بھی فرش پر گرگیا۔اداکارہ کے لائیو شو کے دوران زمین پر گرپڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین جہاں اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین اداکارہ کی سیلفی لینے کی خواہش میں زمین پر گر پڑنے کا مذاق بھی بنارہے ہیں۔مشی خان کے گرنے پر جہاں صارفین نے ان کے گرنے کو اداکاری قرار دیا، وہیں زیادہ تر افراد نے ان کی خیریت کے لیے بھی دعائیں کیں اور لکھا کہ امید ہے کہ اداکارہ کو زیادہ چوٹ نہیں لگی ہوگی۔