ناسا کے سائنسدانوں نے ایک اور انوکھا سیارہ دریافت کیا ہے.جس کا ایک سال محض 21 گھنٹوں پر محیط ہے.ناسا نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی چوتھی دریافت ہے. نیا سیارہ اس بات کا سراغ لگانے میں مدد دے سکتا ہے کہ اس طرح کے سیارے کیسے وجود میں آتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ا اس سیارے پر ایک سال محض 21 گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے. انتہائی گرم سیارہ ہمارے نظامی شمسی میں موجود سیارے نیپچون کے سائز کے برابر ہے۔ یہ سیارہ اپنے سورج کے گرد ناقابل یقین حد تک قریب فاصلے پر چکر لگاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا سال انتہائی مختصر ہوتا ہے۔پیمائش سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سیارہ نایاب کیٹگری ہاٹ نیپچونزے تعلق رکھتا ہے، یہ سیارے چھوٹے سائز کے ہیں اور اپنے سورج سے قربت اورمدار میں انتہائی مختصر چکر لگانے کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ واضحرہے کہ ابتک اس نوعیت کے 3 سیارے دریافت ہوچکے ہیں۔