مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرون ملک روانہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوگئے .پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج دبئی کیلئے روانہ ہوگئے لیکن ان کے لندن پہنچنے کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے.وہ شیڈول کےمطابق جمعہ کو ہی پاکستان سےدبئی جائیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف شیڈول کے مطابق آج پاکستان سے دبئی جائیں گے . نواز شریف کو ایک دن دبئی رک کر پہلے ہفتہ کو لندن پہنچنا تھا لیکن اب وہ منگل کو پہنچ سکتے ہیں۔نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ن لیگ برطانیہ نے ان کے پُرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔نواز شریف کی لندن میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں .نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گےجبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہوں گی اور دونوں رہنماء پانچ مختلف ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں