ایران میں حجاب کا نیا قانون .منظور،ایرانی صدرکی تنقید

ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب اور عفت بل کے نام سے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت خواتین کو حجاب پہننا ضروری ہے اور ایسا نہ کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق نئے قانون میں ایسے جرمانے شامل ہیں جو ان خواتین کے لیے تقریباً بیس ماہ کی تنخواہ کے برابر ہو سکتے ہیں جو غلط طریقے سے حجاب پہنتی ہیں یا انہیں عوامی مقامات پر اورسوشل میڈیا پر بالکل نہیں پہنتی ہیں۔ جرمانہ دس دنوں کے اندر ادا کرنا ضروری ہے، اور ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں سرکاری سروسز یعنی پاسپورٹ کی تجدید اور ڈرائیولائسنس پر پابندیاں عائد ہوں گی دوسری طرف ایرانی صدر نے حجاب کے نئے قانون پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات عوام کو بیگانہ اور برگشتہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں