نیوزی لینڈ کی حکومت نے ریاستی ومذہبی نگہداشت کے اداروں میں زیادتی کا شکار ہونے والے متاثرین سے معافی مانگ لی واضح رہے کہ یہ معافی جولائی میں ایک عوامی انکوائری کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں پتہ چلا تھا کہ انیس سو پچاس سے دوہزار انیس تک تقریباً دولاکھ بچوں اور کمزور بالغوں کو کسی نہ کسی طرح کی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے متاثرین ،لاکھوں نوجوانوں اور کمزور بالغوں کے خاندانوں سے غیر معمولی قومی معافی کی پیشکش کی جنہیں گزشتہ ستر سالوں میں مختلف ریاستی اداروں میں جسمانی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ آج میں حکومت کی جانب سے ہر اس شخص سے معافی مانگ رہا ہوں جنہیں ریاست کی جانب سے دیکھ بھال کے دوران بدسلوکی، نقصان اور غفلت کا سامنا کرنا پڑا۔