راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری اور راشد حفیظ سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی.نسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکراللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید اور چوہدری آصف شامل ہیں۔عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر کی گئی جس کے باعث ان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی.عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی.استغاثہ نے وزیراعلیٰ خیبپرپختونخوا سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست دائر کر دی۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل ملزمان کی تعداد 119 ہے جس میں سے عمران خان سمیت 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔