190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر جاری کیئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نا کروائے جا سکے.190 ملین ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر ملزمہ بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اور عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مسترد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ملزمہ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے آج بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرنے کو تاخیری حربے قرار دیا۔ ملزمان کی جانب سے آج کی سماعت میں بھی 342 کے سوال نامہ کے جواب نہیں داخل کیئے گئے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی