عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سابق چیئرمین رہا نہیں ہوں گے مارچ ختم نہیں کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک یہاں کھڑی رہوں گی۔ اور آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ لیکن اگر آپ نے میرا ساتھ نہیں بھی دیا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔بشری بی بی نے کہا کہ یہ صرف میری نہیں بلکہ اس ملک اور رہنما کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔