وزارت داخلہ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سے سکھوں کو پاکستان پہنچنے پر 30 منٹ کے اندر مفت آن لائن ویزے مل جائیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو صرف 30 منٹ میں ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک فارم پُر کرنا ہوگا۔ جمعرات کو امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے ایک وفد سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو سال میں 10 بار تک پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے، ہر بار ہم آپ کا یہاں خیر مقدم کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے حسن ابدال، کرتارپور، ننکانہ صاحب اور لاہور کے علاوہ پاکستان میں سکھوں کے دیگر مقامات کھولنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جانے کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 124 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کرکٹ میچز لیے وزیٹرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جبکہ ان مواقعوں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔