پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت لی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ نووکٹوں سےجیت لیا۔ شان مسعودالیون نے سیریزدوایک سے اپنے نام کی۔ انگلش ٹیم دوسری بار میں ایک سوبارہ رنز پرڈھیرہوگئی اورپاکستان کوچھتیس رنز کا ہدف دے سکی۔ پاکستان نےصائم ایوب کی وکٹ کھوکرمطلوبہ ہدف پوراکرلیا۔ سنچری میکرسعودشکیل میچ اورانیس وکٹیں اور باہتر رنزبنانے پرساجدخان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے.راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ پہلی ا نگز میں انگلینڈدوسوسڑسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوا۔ جیمی اسمتھ نواسی اوربین ڈکٹ نےباون رنزبناءے۔ پاکستان کے ساجدخان نے چھ اورنعمان علی نےتین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان نےسعودشکیل کےایک سوچونتیس رنزاورنعمان علی کے ساتھ اٹھاسی اورساجدخان کے ہمراہ باہتر رنز کی شراکت کی بدولت تین سوچوالیس رنزبنائے اورپہلی اننگ میں ستتر رنز کے لیڈ حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم تیسرے دن لنچ سے پہلے ایک سوبارہ رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔ جوروٹ تینتیس اورہیری بروک چھبیس رنزبناسکے۔ نعمان علی نے چھ اور ساجدخان نے چاروکٹیں لیں۔ ساجد نے میچ میں دس اورنعمان نے نووکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کو ساڑھے 3 سال بعد ہوم سیریز میں کامیابی ملی، پاکستان نے آخری ہوم سیریز 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں