پاکستان کابھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کروانے عندیہ

حکومتی ہدایت پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ذرائع کے مطابق بورڈ نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے خط کے مطابق چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے. پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر انکار کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا۔پی سی بی نے خط میں واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی. ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنز ٹرافی کرواسکتے ہیں بھارت کی جگہ کوئی اور ٹیم کو بھی بلوایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا تھا جب کہ بھارتی ٹیم کے انکار کی صورت میں کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں