چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کےشرکت سےانکار پاکستان کرکٹ بورڈ حکومتی ہدایات پر خط لکھے گا جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھی جائیں گیں کہ ٹھوس وجوہ سےآگاہ کیا جائے ۔بھارت کوثالثی عدالت سمیت کھیلوں کے ہرفورم پر چیلنج کیاجائےگا۔ دنیا کےتمام ٹیمیں اورکھلاڑی پاکستان کا دورہ کرچکےہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھی تیار ہیں۔ اس صورت حال میں بھارت کے پاس عدم شرکت کاکوئی جواز نہیں ہے۔ بھارت کےانکار پر اصرارکی صورت میں پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستان مکمل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اورکسی ہائیبرڈ ماڈل کوتسلیم نہیں کیاجائےگا۔ اور بھارت کے بجائے سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کی شمولیت کی کوشیش کی جائے ۔پاکستان آئندہ بھارت کے ساتھ کوئی میچ کسی بھی وینیو پرنہیں کھیلےگا اور آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے بھی بھارت نہیں جائےگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو کیا جانا تھا تاہم اب اسے معطل کیا گیا ہے اور اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ایونٹ میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں.تاہم، قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ٹاپ 8 میں سے کسی بھی ٹیم کے انکار کی صورت میں رینکنگ میں موجود نویں نمبر کی ٹیم کو مدعو کرے جو قانون کے مطابق خود بخود اس ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوجاتی ہے۔