حج پر جانیوالوں سے واجبات تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج کے خواہش مند عازمین کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکیج کے واجبات یکمشت کے بجا ئے 3 اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے ، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہو گی جبکہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی۔وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی ،سرکاری اسکیم کے تحت 89ہزار سے زاید عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے.سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں