پاکستان نےآسٹریلیاکے خلاف دوسرا ون ڈے نو وکٹوں سے جیت لیا

پاکستان نےآسٹریلیاکے خلاف دوسرا ون ڈے نو وکٹوں سے جیت لیا۔ سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ محمد رضوان کی زیرقیادت پاکستان نے کینگروز کے دیس میں سات اورایڈیلیڈ اوول میں اٹھائیس سال بعد فتح کو گلے لگایا۔ آسٹریلیا پینتیس اوورز میں ایک 163رنز پر ڈھیرہوگیا ۔ پاکستان نے ستائیسویں اوور میں ایک وکٹ پرہدف عبورکرلیا۔بابر اعظم نے چھکے کی صورت میں وننگ اسٹروک کھیلا۔ ایڈیلیڈاوول میں محمد رضوان نے دوسرے ون ڈے کا ٹاس جیتا اورفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان کے پیس اٹیک نے میزبان ٹیم کوپینتیس اوورز میں ایک سوتریسٹھ رنز پرفارغ کردیا۔ اسٹیواسمتھ پینتیس، میتھیو شارٹ انیس، جوش انگلس اورایڈم زمپا اٹھارہ اٹھارہ رنز ہی بانا سکے ۔ محمد رضوان نے وکٹ کے عقب میں چھ کیچز کاعالمی ریکارڈ برابر کیا۔ حارث رؤف نے پانچ اور شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے گرین شرٹس کوفتح گراوپننگ شراکت فراہم کی اور پہلی وکٹ پرایک سوسینتیس رنز اسکور کیے۔ صائم بیاسی رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق چونسٹھ رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔ بابراعظم نے وننگ چھکے سمیت پندرہ رنزبنائے۔ پاکستان نے ایک سو چونسٹھ رنز کاہدف چھبیس اعشاریہ تین اوورز میں پوراکرلیا اور نووکٹوں کی فتح کی بدولت سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ فیصلہ کن ون ڈے اتوار دس نومبرکوپرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیانے کپتان کمنز سمیت پانچ کھلاڑیوں کوآرام دیاہے۔ پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کانادرموقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں