پنجگورکی تحصیل پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازمین پر کا حملہ کردیا .نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے .بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے مقام پر گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ڈیم بنانے والی تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کیا اور وہاں موجود پرائویٹ سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ ہلکار جاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرکے موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتےہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اورزخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا .صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔