لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں والدین اکلوتا بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

لاہور کےچلڈرن ہسپتال میں علاج کےلیے آنے والا والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا.اہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے پارک میں کھیلتے ہوئے گٹر میں بچہ گرگیا جب بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ دم توڑچکا تھا. باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا. پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔قصور کے علاقے چونیاں سے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔ورثا نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لیے گئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں