کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ ہوا ہے .میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے ان کہا کہنا تھا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا. حمزہ شفقات کے مطابق جان سے جانے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تعداد سکیورٹی فورسز، بہاولپور اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق عام افراد کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسسز کے اہلکار بھی اس اسٹیشن کو نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں، ہلاکتوں اور زخمیوں میں سیکورٹی فورسسز کے اہلکار و سول دونوں شامل ہیں۔کمشنر نے اپیل کی کہ عوام خون عطیہ کرنے کے لئے ہسپتال جائیں . عوام تماشہ دیکھنے کے لئے اسٹیشن اور ہسپتال نہیں آئیں .انہوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ بس اڈوں، اسٹیشن اور رش والی جگوں پر جانے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ خود کش کو روکنا انتہائی مشکل ہے دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں.انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جسکی ذمہ داری کالعدم تنظیم نےبلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا ہے.