ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا 3 یوم کا احتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑگیا.احتجاج سے نمٹنے کے لئے پولیس نے 24 سے 30 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔صرف کنٹرز کی مد میں اسلام آباد پولیس کے 7 کروڑ 28 لاکھ خرچ ہوئے۔پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کےشیلز کا بندوبست کیا تھا۔جس میں سے پولیس نے 3 یوم میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے.ذرائع کے مطابق اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے.