شام میں صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار ہے باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ یہ ایک ہفتے کے اندرحکومتی فورسز کے ہاتھوں سے نکل جانے والا چوتھا شہر ہے۔برطانوی خبر ایجنس کے مطابق جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ ہونے کے بعد شامی فوج ایک معاہدے کے تحت شہر سے باہر نکل گئی.باغی حلب،حما اور درعہ پر قبضے کے بعد حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بشار الاسد فورسز حُمص پر حملہ روکنے میں ناکام رہے تو فورسز کا اگلا ہدف دمشق ہوگا۔دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے شام سے اپنے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ روسی افواج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔