پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے ، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔واضحرہے کہ ایک بڑے میڈیا گروپ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور 24 نومبر کے حوالے سے جلد ہی بریک تھرو کا امکان ہے. دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، ابھی بات نہیں احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔