بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بغیر شیڈول ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے کیا گیا. زیر حراست رہنماؤں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری عمر ایوب اور ایس ایچ او کے درمیان مکالمہ اور تلخ کلامی کے بعد پیش آیا.پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی میں شفٹ کر دیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کی گئی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ آج شیڈیول کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تھی تمام قیادت کو 3 بجے تک انتظار کرایا گیا اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی جب تمام قیادت وہاں سے واپس روانہ ہونے لگی تو ان سے کو ان کی گاڑیوں سے اتار کر حراست میں لیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم اس فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مرکزی قیادت کو فوری رہا کیا جائے بعد ازاں پولیس نے
زیر حراست پی ٹی ائی رہنماوں کو چھوڑ دیا گیا