پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اور احتجاج ملتوی کرنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا .پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونےوالے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔مرکزی قیادت کے اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا.علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔